حکومت تعلیمی ادارے کھولنے میں سنجیدہ ہے ،شفقت محمود

Last Updated On 23 June,2020 09:23 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لیتے ہوئے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی حکمت عملی مرتب کریں گے۔

سوموار کو وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر اجلاس ہوا جس شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت ایس او پیز کے تحت تعلیمی اداروں کھولنے میں سنجیدہ ہے، تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، مدارس اور پرائیویٹ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لینے کے لئے پریس کانفرنس کے ذریعے خطاب کروں گا۔