لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف کے منافی فیصلہ دیا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ملک کی مخلصانہ خدمت کرنیوالے نواز شریف کی بے گناہی کوثابت کر دیا، ملک کے تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی گئی، سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سزا کو ختم کیا جائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ دراصل نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے، پارٹی کارکنان اور عوام سے اپیل ہے کہ نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہونے پر نوافل ادا کریں۔