گوادر میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا: عاصم باجوہ

Last Updated On 04 July,2020 03:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی تعمیر جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں گوادر کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا 230 ملین ڈالر لاگت کے ایئر پورٹ کا میگا منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔