جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر

Last Updated On 15 July,2020 03:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

 حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے 29 صفحات پر مشتمل درخواست میں صدر مملکت، وفاقی حکومت اور سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں معاملہ بھیجنے کو خلاف قانون قرار دیا جائے، فیصلے کے 3 سے 11 تک پیرا گراف غیر ضروری اور متنازع ہیں انہیں ختم کیا جائے، سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس پر مزید کارروائی سے روکا جائے۔

 

Advertisement