پاکستان میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں کمی آئی: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 17 July,2020 03:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن سے صورتحال بہتر ہوئی، بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں کمی آئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عوام عید قربان پر ایس او پیز پر مکمل عمل کریں، عید الاضحیٰ سادگی سے منائی جائے، پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کے مریضوں میں کمی ہوئی ہے۔