کورونا نے مزید 47 زندگیاں چھین لیں، وائرس سے 2 لاکھ 61 ہزار 917 متاثر

Last Updated On 18 July,2020 09:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 917 ہوگئی۔ مہلک وائرس مزید 49 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 522 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 918 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 89 ہزار 465، سندھ میں ایک لاکھ 11 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 669، بلوچستان میں 11 ہزار 405، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796، اسلام آباد میں 14 ہزار 504 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 840 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 16 لاکھ 99 ہزار 101 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 11 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 98 ہزار 509 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 522 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 67، سندھ میں ایک ہزار 952، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 130، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 39 اور آزاد کشمیر میں 46 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔