ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

Last Updated On 19 July,2020 05:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک دو لاکھ چار ہزار دو سو چھہترافراد اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں۔

سرکاری میڈیا نے تازہ ترین اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں مزید ایک ہزار پانچ سو اناسی افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ تریسٹھ ہزار چار سو چھیانوے ہو گئی ہے۔

سندھ میں ایک لاکھ 12 ہزار 118، پنجاب میں 89 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 890، بلوچستان میں 11 ہزار 424، اسلام آباد میں 14 ہزار 576، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 807 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 888 مریض ہیں۔