اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ رویت کے بغیر چاند کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل نے اہم تجاویز دے دی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال اور رویت ہلال کمیٹی دونوں کے لے کر آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے نے رویت کے معاملے پر پاکستان کو ہمسایہ ممالک کے نقش قدم پر چلنے کی تجویز دی۔
یہ بھی پڑھیں: بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا؟ وفاقی وزیر فواد چودھری
گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آ چکا ہے، بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا؟
دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا؟ بادلوں پر بحث کریں گے تو پھر آپ کی مرضی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام علمائے کرام پہلے یہ طے کر لیں، نماز گھڑی دیکھ کر ہو سکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دِکھ سکتا؟
فواد چودھری کا بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آ چکا ہے، رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہو گی
یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں ذوالحج کا چاند آج نظر آ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ذوالحج 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے، چاند کی پیدائش رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوئی، بادل ہونے کی صورت میں رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہو گی
خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی۔