پی آئی اے کیبن کریو کیلئے جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ لازم قرار

Last Updated On 28 July,2020 10:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کیبن کرو کے لیے آئندہ کسی بھی فلایٹ سے قبل میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا، کیبن کریو کے سانس کا معائنہ بریفننگ رومز میں پی آئی اے کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے لئے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آئندہ فلائٹ سے پہلے پی آئی اے کے تمام فضائی میزبانوں کے میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

احکامات کے مطابق کیبن کریو کیلئے اندرون و بیرون ملک سفر سے پہلے سانس کا معائنہ لازم قرار دیا گیا ہے، معاینہ بریفننگ رومز میں پی آئی اے کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔ پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کیلئے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔