اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے تجویز دی ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کے لئے کمیٹی میں شامل وہ رہنما جن کے نیب میں کیسز چل رہے ہیں، وہ کمیٹی سے الگ ہو جائیں۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ تمام اراکین اسمبلی جو نیب کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اگر خود نیب کے قانون میں ترامیم کرنے بیٹھ جائینگے تو ایسی ترامیم کا کیا بھرم رہ جائیگا؟
وہ تمام اراکین اسمبلی جو نیب کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اگر خود نیب کے قانون میں ترامیم کرنے بیٹھ جائینگے تو ایسی ترامیم کا کیا بھرم رہ جائیگا؟ میرے خیال میں وہ اراکین جو نیب کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں ان کو ازخود کمیٹی سے علیحدہ ہو جانا چاہئے، پارلیمان کی عزت کا خیال کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 28, 2020
ان کے خیال میں وہ اراکین جو نیب کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ان کو ازخود کمیٹی سے علیحدہ ہو جانا چاہیے اور پارلیمان کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے۔