باجوڑ: افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا لانس نائیک شہید

Last Updated On 29 July,2020 12:12 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) دوستی کا جواب گولی سے، پاکستان میں بیمار افغان فوجی کا علاج کیا گیا جب کہ افغانستان کی سر زمین ایک بار پھر پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی، دہشتگردوں کے سرحد پار سے کیے حملے میں پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہوگیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر باجوڑ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گردوں کی موجودگی اور حملوں کا تذکرہ کیا گیا تھا۔