نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت اگلے چند ماہ میں بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے: بزدار

Last Updated On 03 August,2020 11:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کے تحت اگلے چند ماہ میں پنجاب حکومت بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھے گی۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ "نیا پاکستان ہاؤسنگ" کے تحت لاہور شہر میں تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑا منصوبہ لایا جا رہا ہے، ایل ڈی اے کا ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت کا 35 ہزار اپارٹمنٹس کا پراجیکٹ جلد لانچ کر دیا جائے گا، اٹک، بھکر، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، چنیوٹ، لودھراں میں بھی مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، بہاولنگر میں بھی پراجیکٹس پر مختلف مراحل میں کام جاری ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں، ازالے کے لیے وزیراعظم کے وژن کے مطابق ہم نے ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے تاریخی مراعات اور آسانیوں کا اعلان کیا۔