لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کارکنان پر پولیس شیلنگ، گرفتاریوں اور مریم نوازکی گاڑی پر پتھراو اور حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ کارکنان پر شیلنگ میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے،عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔