چاہتے ہیں اداروں کو مضبوط کریں، لوگ آتے جاتے رہتے ہیں: شبلی فراز

Last Updated On 13 August,2020 12:10 pm

اسلام آباد: (دینا نیوز) شبلی فراز نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں اداروں کو مضبوط کریں، لوگ آتے جاتے رہتے ہیں مگر ادارے رہتے ہیں، ملکی مفاد پر مخالفت اور سیاسی تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔

 وزیر اطلاعات شبلی فراز نے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا نمائش کا مقصد نئی نسل میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، نمائش سے قیام پاکستان کی جدوجہد سے متعلق نئی نسل کو آگاہی ملے گی، نایاب تصاویر جدوجہد آزادی کو نمایاں کرتی ہیں، پاکستان کا قیام ہم پر ہمارے بزرگوں کا احسان ہے، ہمارا فرض ہے آنیوالی نسلوں کو مضبوط اور مستحکم پاکستان دیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا آزادی ایک عظیم نعمت ہے، پاکستان کو اقوام عالم میں خود انحصار قوم کے طور پر ابھرنا ہوگا، حکومت معاشی اور سماجی ترقی کیلئے کوشاں ہے، حکومت نے نئے پاکستان کا وژن دے کر خود کو عوامی ترقی کیلئے وقف کر دیا۔