نوشہرہ: جبہ داؤد زئی کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق، 32 زخمی

Published On 18 August,2020 11:09 am

نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں اسلام آباد پشاور موٹروے پر جبہ داودزئی کے قریب لاہور سے پشاور آنے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، خوفناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد پشاور موٹروے پر لاہور سے پشاور آنے والی مسافر کوچ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے الٹ کر گہری کھائی میں جاگری، ریسکیو 1122 کے مطابق 7 جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی جاچکی ہیں، اب تک 32 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔

نوشہرہ، پشاور، چار سدہ اور مردان کی ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے پشاور اور نوشہرہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔