بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، لاک ڈاؤن کا آپشن زیر غور

Published On 18 August,2020 05:44 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں 12 اگست سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کیسز بڑھتے رہے تو دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں وائرس کی ایک نئی لہر نظر آ رہی ہیں جو تشویشناک ہے۔ ماہرین نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرج ہالز اور سکولز کے علاوہ تمام شعبوں کو کھول دیا گیا ہے۔ گزشتہ 6 دنوں میں کورونا کے کیسز میں اضافے پر حکومت بلوچستان کو تشویش ہے۔ کورونا وائرس کے صورتحال اسی طرح رہی تو کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ کورونا کے ٹیسٹوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 14 اگست کو 1238 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 88 مثبت رپورٹ آئے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں، کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن ختم نہیں ہوا۔ کورونا کے 12 ہزار سے زائد کیسز میں 11 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے۔ کورونا وائرس سے بلوچستان میں اموات کم ہوئی ہیں۔
 

Advertisement