'وزیراعظم کی قیادت میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے'

Published On 21 August,2020 11:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی اجاگر کرنے کی مہم کا حصہ بننے پر اراکین کابینہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی کا پیغام عوام تک پہنچانے میں وزارت اطلاعات اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بی آر ٹی کے بعد صحت انصاف کارڈ کا سو فیصد آبادی کو اجراء بہت بڑی کامیابیاں ہیں، کے پی کے حکومت کی ان کامیابیوں کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ محمود خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو جاتا ہے، امید ہے اب باقی صوبے بھی خیبر پختونخواہ کی تقلید کریں گے۔