کورونا سے 12 اموات، تعداد 6 ہزار 231 ہوگئی، 2 لاکھ 92 ہزار 174 شہری متاثر

Published On 22 August,2020 10:39 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 12 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 231 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 174 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 57، سندھ میں ایک لاکھ 27 ہزار 691، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 602، بلوچستان میں 12 ہزار 473، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 638، اسلام آباد میں 15 ہزار 472 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 241 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 24 لاکھ 14 ہزار 902 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 537 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 317 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 731 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 231 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 188، سندھ میں 2 ہزار 357، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 246، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 63 اور آزاد کشمیر میں 61 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔