'انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے'

Published On 29 August,2020 12:49 pm

ملتان: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی ہے، عید پر نماز کی اجازت بھی نہیں دی گئی، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں مسلسل بلیک آؤٹ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر بھی قدغن ہے، کشمیری جفا کشوں نے بھارت کی ہر پیشکش ٹھکرا دی، کشمیریوں نے بھارت کو پیغام دے دیا کہ ہماری منزل آزادی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا فرقہ واریت کے خاتمے، ہم آہنگی کے فروغ میں علما کا اہم کردار ہے، تفریق پیدا کرنیوالے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا فلسفہ حق کیلئے ڈٹ جانا ہے، ہر زمانہ حسینؓ کا ہے، آخری فتح حق کی ہوتی ہے۔
 

Advertisement