ٹڈی دل خاتمہ کا آپریشن، پنجاب و خیبر پختونخوا سے صفایا

Published On 31 August,2020 03:00 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ٹڈی دل کے حوالے سے جاری کردہ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا۔

ملک بھر میں وزارت قومی غذائی تحفظ و پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 151626 ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کیا گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر اور لسبیلہ کے علاقوں میں 750 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران 11227.03 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔