'بزدار حکومت بڑھکیں مارنے کی بجائے بہتر سروس ڈیلیوری پر یقین رکھتی ہے'

Published On 01 September,2020 03:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت بڑھکیں مارنے کی بجائے بہتر سروس ڈیلیوری پر یقین رکھتی ہے، جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کے مسائل کا حل دہلیز پر ملے گا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی جانب سنجیدگی سے گامزن ہیں، ساؤتھ پنجاب سیکریٹریٹ میں 12 سیکریٹریز کی تعیناتی اس ضمن میں قابلِ ذکر ہے، کوہِ سلیمان کے علاقے میں 4 چھوٹے ڈیمز کی تعمیر پر ابتدائی کام کرنے کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی ہے، ان ڈیمز کا مقصد کوہِ سلیمان کی رودکوہیوں میں پانی کے ضیاع کو بچانا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کے مسائل کا حل دہلیز پر ملے گا، بزدار حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم سے تمام اضلاع کو یکساں ترقی کے موقع فراہم کرے گی۔