ہائیکورٹ: موسم گرما تعطیلات ختم ہونے کے بعد نیا ججز روسٹر جاری

Published On 03 September,2020 03:02 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی منظوری کے بعد 7 ستمبر سے 24 دسمبر تک کیسز کی سماعت کیلئے نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔ پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کیلئے 12 ڈویژن اور 26 سنگل بینچ تشکیل دیدئیے گئے۔

جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس قاسم خان اور جسٹس شکیل الرحمن خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نمبر 1 تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، لاہورہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود پر مشتمل بینچ نمبر 2 سول اپیلوں سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس چودھری مشتاق پر مشتمل بینچ نمبر 3 نارکوٹکس سمیت دیگر اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نمبر 4 ٹیکس اور بینکنگ سمیت دیگر اپیلوں کی سماعت کرے گا، بینچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چودھری اقبال، بینچ نمبر 6 میں جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اور جسٹس شمس محمود مرزا، بینچ نمبر 7 میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چودھری، بینچ نمبر 8 میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال، بینچ نمبر 9 میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس جواد حسن، بینچ نمبر 10 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی، بینچ نمبر 11 میں جسٹس سرداراحمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر، بینچ نمبر 12 میں جسٹس راجہ شفقت محمود عباسی اور جسٹس شہرام سرور چودھری شامل ہیں

جبکہ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شجاعت علی خان بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گے، مجموعی طور پر چیف جسٹس قاسم خان سمیت 26 سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔