عمر شیخ ، شعیب دستگیر تنازع، آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر ایک بار پھر غور شروع

Published On 07 September,2020 06:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سٹی چیف پولیس افسر (سی سی پی او) عمر شیخ اور آئی جی شعیب دستگیر کے درمیان تنازع کے بعد آئی جی پنجاب کی تبدیلی ایک بار پھر غور شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشاورت کے بغیر سی سی پی او لاہور کی تعیناتی پر ڈٹ گئے، آئی جی پنجاب نے جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں تعیناتی پر اعتراض کیاتھا۔

وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو وزیراعلیٰ سے ملاقات کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار مصالحت کی کوشش کرتے رہے۔ آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد اپنے دفتر بھی نہیں آئے۔

آئی جی پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ بغیر مشاورت سی سی پی او لاہور کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے آئی جی پنجاب کے ناموں کے لیے محسن بٹ، کلیم امام، اے ڈی خواجہ اور عارف نواز کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement