ایس سی او رکن ممالک کا اجلاس، اجیت دوول کا پاکستان کے سیاسی نقشے پر اعتراض مسترد

Published On 15 September,2020 03:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ایک اور شکست کا سامنا، اجیت دوول کا پاکستان کے سیاسی نقشے پر اعتراض مسترد کر دیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سیکورٹی ایڈوائزر کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستان کے سیاسی نقشے پر اعتراض کیا جسے مسترد کر دیا گیا۔

معید یوسف نے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران پس منظر میں نیا نقشہ لگایا ہوا تھا، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کشمیر سے متعلق پاکستانی مؤقف کی تائید کی گئی۔