زرداری کی ٹیکس سے متعلق جاری کردہ تفصیلات درست نہیں، ترجمان

Published On 18 September,2020 06:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 2018 کے جاری کردہ ٹیکس اعدادوشمار کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری نے 2018 میں 22 لاکھ 18 ہزار روپے صرف انکم ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق آصف علی زرداری نے ایگریکلچرل انکم ٹیکس کی مد میں بھی ایک کروڑ 99 لاکھ 87 ہزار 335 روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔ سال 2018 میں آصف زرداری کی ادا کردہ مجموعی ٹیکس کی رقم 2 کروڑ 22 لاکھ 55 ھزار 64 روپے بنتی ہے۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے سال 2018 کے ٹیکس کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سال 2018 میں 22 لاکھ 18 ہزار 229 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ جبکہ زرداری نے ایگریکلچرل انکم ٹیکس کی مد میں بھی 2018 میں ایک کروڑ 99 لاکھ 87 ہزار 335 روپے ادا کیے۔ سال 2018 کے لیے آصف علی زرداری کی جانب سے ادا کردہ انکم ٹیکس اور ایگریکلچر ٹیکس کی مجموعی رقم دو کروڑ 22 لاکھ 55 ہزار اور 64 روپے بنتی ہے۔