مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی معلومات نیب نے حاصل کر لیں

Published On 26 September,2020 10:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نیب نے اثاثوں کی ابتدائی معلومات حاصل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کی ہوئی ہیں، ان کے قریبی موسیٰ خان کو بھی نیب کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کے اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نیب نے اثاثوں کی ابتدائی معلومات حاصل کر لیں۔ فضل الرحمان بنگلے، سینکڑوں کنال زرعی اراضی و دکانوں کے مالک نکلے۔

مولانا کے اثاثوں میں چک شہزاد اسلام آباد میں 3 ارب مالیت کی زمین، حال ہی میں فروخت کیا گیا مولانا کا ایف 8 اسلام آباد میں بنگلہ، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مارکیٹیں بھی شامل ہیں، فضل الرحمٰن کی ڈیرہ اسماعیل خان میں سینکڑوں کنال اراضی ہے۔