'نواز شریف نے لندن جا کر وعدہ خلافی کی، بالکل صحت مند ہیں، واپس آنا چاہیے'

Published On 30 September,2020 02:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا، قائد ن لیگ نے رپورٹس شیئر کرنے کا وعدہ کیا، نواز شریف نے لندن جا کر وعدہ خلافی کی اور حکومت کو اپنی رپورٹس نہیں بھیجیں، وہ بالکل صحت مند ہیں انہیں واپس آنا چاہیے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے نواز شریف کے علاج کیلئے مکمل سہولیات دیں، سابق وزیراعظم کے لندن جانے کے بعد ہمارے پاس ان کی کوئی رپورٹ نہیں آئی، انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا، انہوں نے لندن میں جا کر بھی علاج نہیں کرایا، گھر ہی بیٹھے ہوتے ہیں، نواز شریف کو عدالت نے مفرور قرار دے دیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا جن ادویات کی قیمتیں بڑھی ہیں ان کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی، 2003 کے بعد ادویات کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، ڈالر کی قیمت بڑھی اور مہنگائی ہونے سے ادویات میں قلت کا سامنا تھا، حکومت پوری کوشش کر رہی ہے جو ادویات نہیں خرید سکتا ان کی معاونت کی جائے، کوشش کر رہے ہیں لوگوں کو ان کے گھروں تک ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں۔