مولانا فضل الرحمان کی مریم نواز سے جاتی عمرہ میں آج ملاقات شیڈول

Published On 07 October,2020 12:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فضل الرحمان کی مریم نواز سے جاتی عمرہ میں آج ملاقات شیڈول ہے، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کا وفد بھی شرکت کرے گا، پی ڈی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ کے طور پر مولانا فضل الرحمن کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے یہ پہلی ملاقات ہے، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، پی ڈی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی، شہبازشریف کی گرفتاری، دیگر رہنماوں پر غداری کے مقدمات پر تبادلہ خیال ہوگا، پی ڈی ایم کے جلسوں اور دیگر سرگرمیوں پر مشاورت ہوگی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور ان کے وفد کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔