نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے بند کرنیکا اعلان

Published On 09 October,2020 09:23 am

نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے باعث 31 اکتوبر سے ہوٹل بند کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے ہوٹل بند کرنے کا اعلان چند گھنٹے بعد ویب سائٹ سے ہٹالیا۔ پی آئی اے نے نوے کی دہائی میں ہوٹل روز ویلٹ 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔

امریکی صدر تھیوڈور روز ویلٹ کے نام پر بنائے گئے ہوٹل کا افتتاح 23 ستمبر 1924 کو ہوا، اس وقت ہوٹل کی مالیت ایک بلین ڈالر کے قریب ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھی ہوٹل کی خریداری کی پیشکش کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔

ہوٹل کو جوائنٹ وینچر میں چلانے کا جائزہ لینے کے لئے ایک کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔
 

Advertisement