حکومت نے پنجاب پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں

Published On 10 October,2020 10:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے پنجاب پولیس کو 571 نئی گاڑیاں فراہم کر دیں، وزیراعلی عثمان بزدار نے چابیاں پولیس کے حوالے کیں اور فراہم کی جانے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کو وسائل فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا، 500 نئی گاڑیاں تھانوں کو دی جائیں گی، 47 گاڑیاں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دی جائیں گی، 24 گاڑیاں ایلیٹ فورس کو ملیں گی، پولیس کو سیاست سے پاک کر کے درکار وسائل فراہم کئے ہیں۔

تقریب میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، فواد چوہدری، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر اور وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور اعلی حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔
 

Advertisement