پنجاب کے بعد پختونخوا میں بھی کارروائیاں، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر 36 سٹورز سیل

Published On 23 October,2020 12:29 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن جاری ہے۔ پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں بھی کاروائیاں، ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر 36 سٹورز سیل کر دیئے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کاظم نیاز ملک نے کریک ڈاؤن کی سربراہی کی۔ آٹا، چینی اور چاول کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پشاور میں فلور مل کی آٹا بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش پکڑی گئی۔

انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتےہوئے فلور مل سیل کر کے ایف آئی درج کر لی۔ اس کے علاوہ خفیہ مقامات سے آٹے اور چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی بھی پکڑی گئی۔ انتظامیہ نے بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا اسٹاک قبضے میں لے لیا، ملوث افراد پر بھاری جرمانے اور 134 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

سب سے زیادہ کاروائیاں پشاور، مردان اور صوابی میں کی گئیں۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائی کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی۔
 

Advertisement