لاہور: (دنیا نیوز) نئے پاکستان کے نئے پنجاب میں عثمان بزدار گورننس اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
سرکاری یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر نے اپنا لائسنس رینیو کروانے کا تجربہ انٹرنیٹ پر لکھ ڈالا جو وائرل ہوگیا۔ ماہر تعلیم بزدار حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے نظر آئے۔
انہوں نے بتایا کے 2014 میں لائسنس کے حصول کیلئے وہ کس طرح لمبی لمبی قطاروں میں خوار ہوئے اور پھر اسی طرح 2017 میں لائسنس تبدیلی کے عمل کیلئے بھی انکو گھنٹوں لائن میں لگنا پڑا جبکہ اکتوبر 20، 2020 کو انہوں نے اپنے لائسنس کی تجدید کیلئے لاہور میں لبرٹی پر قائم خدمت مرکز وزٹ کیا تو یہی کام ان کا 5 منٹ میں مکمل ہو گیا اور 3 دن کے اندر کورئیر کے ذریعے انکو اپنا لائسنس گھر پر موصول ہوا۔
پروفیسر نے مزید لکھا کہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔ عوام کی فیڈ بیک کے مطابق بزدار حکومت کے اقدامات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور ڈیجیٹل ایپس کے ذریعے لائسنس اجراء جیسی دیگر سہولیات سے بھی لوگ مستفید ہورہے ہیں۔