داؤد خیل: (دنیا نیوز) یہ افسوسناک حادثہ خیبر پختونخوا کے علاقہ داؤد خیل میں پیش آیا۔ نوجوان ہاتھ میں پستول تھامے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا رہا تھا، اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہو گیا۔
خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
پاکستان اور بھارت میں ٹک ٹک ویڈیو کے چکر میں اموات زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا تھا جہاں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے 22 سالہ لڑکی کی جان لے لی تھی۔ لڑکی نے ویڈیو بناتے ہوئے ہاتھ میں پستول تھامی ہوئی تھی کہ اچانک گولی چل گئی۔ واقعہ کمالیہ کے علاقے خورشید آباد میں پیش آیا۔
گولی چلنے کی آواز سن کر اہلخانہ بھاگ کر آئے تو خون میں لت پت لڑکی دم توڑ چکی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ویڈیو کے دوران گولی چلنے سے لڑکی کی ہلاکت ہوئی۔