کورونا وائرس، پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں کھانے کی فراہمی بند کر دی

Published On 20 November,2020 03:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے پی آئی اے نے اقدامات اٹھاتے ہوئے اندرون ملک پروازوں میں کھانے کی فراہمی بند کر دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو دئیے جانے والے کھانے کے مینیومیں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ تمام پروازوں کے دوران گرم مشروبات پیش کرنے پر پابندی ہو گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پرواز میں ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے فوری تبدیلی کی منظوری دے دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے سعودی عرب سیکٹر کے لیے اسنیکس، کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور مفن پیش کرنے جبکہ کافی یا چائے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سعودی سیکٹر سے واپسی کی پرواز پر کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور بسکٹ پیش کیے جائیں گا۔ کابل اور خلیجی ممالک کی پروازوں میں صرف ہلکی پھلکی غذائیں یعنی اسنیکس پیش کیے جائیں گے۔ کھانے کی سروس میں تبدیلی حفاظتی اقدامات کے تحت مسافروں اور عملے کے ارکان کے درمیان رابطے کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔