ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

Published On 23 November,2020 03:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برف کے گالے برسنے سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وہیں مقامی افراد کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

مری اور گلیات کی بالائی چوٹیوں پر برفباری سے موسم سرد ہے۔ ایوبیہ، نتھیا گلی، شانگلہ گلی اور باڑیاں میں بارش اور برفباری سے تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبا و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ہنزہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری سے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہنزہ میں آئندہ تین روز تک برفباری جاری رہے گی۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے