یہ تاثر درست نہیں کہ نیب اقدامات سے بزنس کمیونٹی پریشان ہے:چیئرمین جاوید اقبال

Published On 23 November,2020 05:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ نیب اقدامات سے بزنس کمیونٹی پریشان ہے، نیب قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔

تفصیل کے مطابق چیئرمین نیب سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور نیب کارروائیوں کے باعث کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

وفد سے گفتگو میں چیئرمین نیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے تمام ٹیکس کیسز ایف بی آر کو بھیج دئیے ہیں۔ فلور ملز مالکان کو نیب ملتان کے جاری کردہ نوٹسز پر کارروائی روک دی گئی ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں زیر سماعت 1210 ریفرنسز میں بزنس کمیونٹی کے 2 فیصد کیسز بھی نہیں ہیں۔ ملکی معاشی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا اہم کردار ہے۔ نیب نے سائلین کی شکایات کی بروقت شنوائی کے لیے کھلی کچہریوں کا بھی انعقاد کیا ہے۔

 

Advertisement