عمران خان سلیکٹڈ کے ساتھ ساتھ بے حس اور ظالم بھی ہیں: مریم اورنگزیب

Published On 26 November,2020 12:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی نہ ملنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان سلیکٹڈ کے ساتھ ساتھ بے حس اور ظالم بھی ہیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم یہ دیکھنے لاہور آئے تھے کہ شہباز شریف کو جیل میں سہولتیں تو نہیں مل رہیں، عمران خان اس لیے آئے کہ کہیں شہباز شریف کو کرسی تو نہیں مل گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں میں سے ایک گھر، نوکری بھی نہیں دی گئی، 18 ماہ سے حمزہ شہباز جیل میں ہیں، ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہو سکی، حمزہ شہباز نے عدالت کو آگاہ کیا بکتر بند گاڑی کی بریکس فیل ہیں، حمزہ شہباز کو جس بکتربند گاڑی میں لایا گیا اس کو حادثہ بھی پیش آیا۔

 

Advertisement