این سی اوسی اجلاس: ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 8.53 فیصد پر پہنچ گئی

Published On 30 November,2020 12:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافے پر این سی اوسی پریشان، مثبت کیسز کی شرح 8.53 فیصد پر پہنچ گئی۔ ملک بھر کے 5 ہزار 82 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.53 فیصد ہوگئی۔ مجموعی طور پر آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 21.3 فیصد ہے جن میں میرپور 27.75 کے ساتھ سر فہرست اور مظفرآباد میں 23.44 فیصد ہے۔ سندھ میں 14.04 فیصد ہوگئی جن میں کراچی 17.95اور حیدرآباد میں 18.21 فیصد ہے۔ بلوچستان میں 11.95 اور اسلام آباد میں 6.62 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں5 ہزار 82 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤں کیا گیا جن میں پنجاب میں 1 ہزار 459، اسلام آباد میں 3 ہزار 205، سندھ میں 206 اور خیبرپختونخوامیں 82 مقامات شامل ہیں۔ اس وقت کورونا کے 2 ہزار 46 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 25 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 839 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 35، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 190، بلوچستان میں 17 ہزار 158، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 649، اسلام آباد میں 30 ہزار 123 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 855 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 8 ہزار 810 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 302 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 41 ہزار 423 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 25 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 991، سندھ میں 2 ہزار 924، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 368، اسلام آباد میں 314، بلوچستان میں 166، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 165 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement