صوبہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سخت سردی کی پیشگوئی

Published On 16 December,2020 06:42 pm

اسلام آباد: (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، ملک کے شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا اور میر کھانی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، قلات، کالام منفی 11، کوئٹہ، زیارت، لہہ منفی 10، سکردو منفی 8، ستور، مالم جبہ منفی 7، گوپس، بگروٹ منفی 6 دیر، پارا چنار، دالبندین منفی 5، ژوب منفی 4، ہنزہ، چترال، کاکول، مری اور راولا کوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم درجہ حرارت 4 سے 3 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ شہر کی فضا بدستور دھند اور شدید سردی کی لپیٹ میں رہے گی۔

گزشتہ روز کی نسبت کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ موسم کی موجودہ لہر معمولی کمی بیشی کے ساتھ 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔

لاہور میں اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 194 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ سب سے زیادہ 269 ائیرکوالٹی انڈیکس ڈیفنس میں ریکارڈ کیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے