کسانوں کو خوشحال کرنا وقت کی ضرورت ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ

Published On 23 December,2020 06:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ کسانوں کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ہم نے ہر فورم پر آواز بلند کی، کسانوں کو خوشحال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیل کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے ملاقات کی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا ختم ہوتے ہی ضلع راولپنڈی کا دورہ اور ورکر کنونشن سے خطاب کروں گا۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیات کو ترجیح دی جائے گی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ضلعی تنظیم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان ہماری جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ دورے کے دوران ناصرف کارکنان سے ملاقات کرونگا بلکہ ان کے جائز مطالبات بھی پورے کئے جائینگے۔