مردم شماری کا معاملہ: پیپلزپارٹی کے بعد پی ٹی آئی وفد آج ایم کیو ایم سے ملاقات کریگا

Published On 31 December,2020 12:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مردم شماری تنازع پر ایم کیو ایم کی اہمیت بڑھنے لگی، پیپلزپارٹی کے بعد تحریک انصاف والے بھی آج ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

رابطہ کمیٹی سے ملاقات کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور دیگر شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ایس 88 الیکشن، ضمنی انتخابات اور دیگر امور پر بھی بات چیت ہوگی۔