وزیراعظم عمران خان سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی پہنچ گئے

Published On 09 January,2021 12:10 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے لئے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی پہنچ گئے۔

 اس سے قبل وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی۔ اس کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

 ادھر بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے کان کنوں کو کوئٹہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں وفاقی، صوبائی وزرا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کوئٹہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزیر علی زیدی، معاون خصوصی زلفی بخاری، بلوچستان کے وزرا اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، شہدا کے لواحقین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ شہدا کی تدفین کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

 

Advertisement