کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکا، دو افراد زخمی

Published On 16 January,2021 07:49 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ، دھماکے سے مسافر بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر عوامی پمپ کے قریب مغرب سے کچھ وقت پہلے زورداردھماکہ اس وقت ہواجب ایک لوکل بس سڑک کنارے پڑے کچرے کےقریب آکررکی، دھماکے سے بس کاکنڈیکرسیلم جودروازے میں کھڑا وہ اورایک مسافرمحمد اکبڑ زخمی ہوئے، جن کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

دھماکے سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں ۔ اطلاع ملنے پولیس نے موقع پر پہنچ کر بی ڈی ٹیم کو طلب کرلیاہے ۔ابتدائی تفیش کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے پڑے کچرے میں رکھاگیاتھا۔