الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے: مریم اورنگزیب

Published On 19 January,2021 11:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے، عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام ریلیاں الیکشن کمیشن جانے کے لئے کشمیر چوک پر جمع ہوں گی، عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ الیکشن کمیشن پہنچیں، چوری پکڑی گئی ہے اور چور نے اعتراف جرم کر لیا، فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم عمران صاحب اعتراف جرم کر چکے، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی مکمل کرے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب فارن فنڈنگ کے ذریعے سازش کا یوم حساب آ چکا، عمران صاحب تلاشی میں آپ رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں، اسی لئے عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے بس گھبر آنا نہیں ہے۔