ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی

Published On 20 January,2021 10:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرپشن کیسز میں ملوث بڑے بڑے ناموں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی اور متاثرین کی داد رسی کرنے کا ثمر مل گیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی اعلیٰ اور مثالی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ کرپشن میں ملوث سیاستدان ہوں یا بیورو کریٹس یا پھر لینڈ مافیا، سبھی کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

ڈی جی نیب لاہور نے حد سے تجاوز کرنے والے بیوروکریٹس پر بھی ہاتھ ڈالا۔ احد چیمہ، فواد حسن فواد اور دیگر سابق افسران نیب کے شکنجے میں آئے۔

مارچ 2017ء سے اب تک ملزموں سے مجموعی طور 75 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی۔ نیب لاہور 58 ہزار کے لگ بھگ متاثرین میں 5.6 ارب روپے تقسیم کر چکا ہے۔ سرکاری اداروں کے ڈوبے ہوئے کروڑوں روپے بھی واپس دلوائے گئے۔
 

Advertisement