الوداعی سیشن: سینیٹ اجلاس 20 فروری کو طلب، چیئرمین صادق سنجرانی صدارت کرینگے

Published On 17 February,2021 10:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 20 فروری کو ایوان بالا کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کا اجلاس جمعہ 20 فروری کو صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلا م آباد میں طلب کر لیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ ایوان بالا کا الوداعی سیشن ہو گا۔
 

Advertisement