ڈسکہ میں دو افراد جاں بحق، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کا امکان

Published On 19 February,2021 10:46 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے لیے ن لیگ کے ضلعی صدر مستنصر حسین گوندل کے گھر کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے جس کے بعد سینئر لیگی رہنما کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر آباد میں ہونے والے الیکشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے ن لیگ کے ضلعی صدر مستنصر گوندل کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور روڈ عام ٹریفک کے لیے بلاک کر دی ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی لیگی رہنما احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، خرم دستگیرگوندل ہاؤس کے اندر موجود ہیں، لیگی کارکنان بڑی تعداد میں گوندل ہاوس کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے۔ ضلع بھر کی پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے۔ وزیر آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ اور بیریئرز بھی لگا دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو ڈسکہ میں 2افراد کی ہلاکت پر گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement