'کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن لمحہ فکریہ ہے'

Published On 28 February,2021 11:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) معاونِ خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن لمحہ فکریہ ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ غنڈہ گردی اور کرپشن کا بےتاج بادشاہ اپنے سیاہ کرتوتوں کاجواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر آہ و بکا کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز دراصل این آر او کا سوال کررہا تھا، جو نہ تو اس کے بڑوں کو ملا نہ اسے ملے گا۔