یوسف رضا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع

Published On 05 March,2021 10:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا گیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی حیدر گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال کیوں نہیں کی گئی، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے سیکشن 167، 168، 170 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے، انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے، استدعا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔
 

Advertisement