اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیاریاں تیز کر دیں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ضمنی انتخابات میں بروقت نتائج دینے کے باعث آر ایم ایس کا استعمال کیا جائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اپنے عملے کی آر ایم ایس سسٹم سے متعلق ٹریننگ بھی شروع کر دی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے عملے کی ٹریننگ کا عمل وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں میں جاری ہے، دو روزہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق ٹریننگ مرحلہ وار کرائی جا رہی ہے، آر ایم ایس سسٹم نتائج کی بروقت فراہمی میں مدد گار ثابت ہو گا۔